ایک وسیع ملک
امتحان میں شامل نہیں یہ حصہ پڑھنے کے قابل ہے، مگر شہریت کا امتحان اس کے بارے میں کبھی نہیں پوچھتا۔
ایبوریجنل اور ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈر عوام (Aboriginal and Torres Strait Islander peoples) کا زمین کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے ہمسایوں سے رابطے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے اور ملنے کے لیے لمبے فاصلے طے کرتے ہیں۔ ایبوریجنل اور ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈر عوام کی ‘سونگ لائنز’ (song-lines) ایسی کہانیاں ہیں جو روایتی قانون، تاریخ اور ثقافت کو جغرافیے سے جوڑتی ہیں، اور پورے آسٹریلیا میں مختلف ثقافتی اور لسانی گروہوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔ انہیں ہزاروں سال سے برقرار رکھا اور اپنایا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے کئی حصوں میں لوگوں کی ان خدمات تک محدود رسائی ہے، جیسے اسکول، صحت کی خدمات اور دکانیں، جنہیں دوسرے آسٹریلوی باشندے معمولی بات سمجھتے ہیں۔ ہم دور دراز برادریوں میں رہنے والے لوگوں کی مدد کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ نمایاں آسٹریلوی باشندوں نے اپنی ذہانت اور اختراع کے ذریعے دوری کے مسائل حل کرنے میں مدد کی ہے۔
سرکاری کتابچے Australian Citizenship: Our Common Bond سے